(ایجنسیز)
بیلجیئم… این جی ٹی…دہشت گرد اور جر ائم پیشہ افراد کی سر کو بی کے بعد ڈرون طیا روں کو اب نقل کر تے طا لب علموں کو پکڑنے کے لیے بھی استعمال کیا جا ئے گا۔ ڈرون طیا روں کا یہ نیا استعمال بیلجیئم کے اسکو ل میں متعار ف کر وایا گیا ہے جہاں امتحان کے دوران طا لب علموں پر
نظر رکھنے کا کام ان جدید ڈرون طیا ر وں نے سنبھا ل لیا ہے ۔ مختصر حجم کے اس طیارے میں ویڈیو کیمر ہ نصب ہے جو طالب علم کے سروں پر پر واز کر تے ہو ئے ان کی تما م حرکات و سکنا ت کی ویڈیو بنا کر کمر ے میں بیٹھے نگران کے پا س مو جو د ما نیٹر اسکرین تک منتقل کر دے گا اور یو ں نگران اپنی کر سی سے اٹھے بغیر ہی تما م طالب علموں پر نگا ہ رکھ پا ئے گا ۔